بدھ، 7 نومبر، 2018

*چھوٹاکالم95* *ڈیل آف دی سنچری* *ایک بھیانک منصوبہ*

*چھوٹاکالم95*

*ڈیل آف دی سنچری*
*ایک بھیانک منصوبہ*

*ٹرمپ انتظامیہ* آئندہ چند ہفتوں میںDeal of the century کے نام سے *مسلمانوں کے ساتھ اس صدی کا سب سے بھونڈا ظلم کرنے والی ہے۔*
تفصیلات کے مطابق *"عظیم تر اسرائیل"* کی طرف پیش قدمی کی سرپرستی کرتے ہوئے یہ طے کیا گیا ہے کہ *مصر ،غزہ سے متصل  وادی سیناء میں770 مربع کلو میٹر کا رقبہ دے گا جہاں فلسطینی مسلمانوں کو آباد کیا جائے گا۔* اس کے بدلے فلسطین کو اسرائیل کے وسط میں مغربی کنارے  کے%12( یعنی 720 مربع کلومیٹر)اہم ترین  مزاحمتی علاقوں سے دست بردار ہوکر اسے  اسرائیلی ریاست کے حوالے کرنا ہوگا۔ *فلسطینیوں کو مصری سرزمین میں آباد کرنے کے عوض اسرائیل، مصر کو وادی فیران  کی720 مربع کلومیٹر کی پٹی اور پُرکشش اقتصادی پیکیجزدے گا۔*
غزّہ کو *”فلسطین اتھارٹی“* کے ماتحت کرکے *”حماس“*  کی مزاحمت  کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ *افسوس ناک خبر یہ ہے کہ* عرب ریاستوں اور اسرائیل کے مابین امن بات چیت کی *قیادت اب سعودی عرب کے ولی عہدکریں گے۔*
درج بالا تمام نِکات پر تیزی سے کام شروع ہوچکا ہے۔ عرب حکمران اس ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پوری طرح مستعد ہیں۔
*گذشتہ دنوں سلطنتِ عمان  کی طرف  سے اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کرنا اور اعلی ٰ اسرائیلی حُکام کا پُراسرار انداز میں پاکستان کا مبینہ دورہ کرنا بھی  اسی سلسلے کی کڑی ہے۔*
اس *خفیہ  اور بھیانک منصوبے* کے لئے دسمبر2018ء   کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔
*تاریخ کے اس نازک موڑپرحسبِ روایت ڈونکی راجہ  کو اس طرح کے دیگر "ایشوز" میں اُلجھا کرصہیونی قوتیں قبلہ اول  بیت المقدس کا قضیہ نمٹانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔*

*دردِ دل رکھنے والےمسلمانوں سےدرخواست ہےکہDeal of the century لکھ کر سرچ کریں، اس بھیانک منصوبے کے بارے میں آگاہی حاصل کریں اور اہلِ فلسطین کے حق میں پُرزور  اور مؤثر  آواز اٹھائیں۔*جو القدس اور اس کے مظلوموں کی مدد کرے گا اللہ اس کی مدد کرے گا۔
✍مفتی ابولبابہ شاہ منصور صاحب

اس بھیانک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے ہر مسلمان اپنی استطاعت کے مطابق جو کرسکتے ہیں کریں اور اس تحریر کو دنیا کے ہر مسلمان تک پہنچا کر اپنا ایمانی حق ادا کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

لڑکوں کے نام اور مطلب

لڑکوں  کے نام اور مطلب آدم Adam گندمی آصف Asif ایک درخت کا نام آفاق Afaq آسمانی کنارے آفتاب Aftab سورج ابان Aban واضح، ظاہر ابتسام Ibtisam م...