ہفتہ، 6 جون، 2020

مولاناسلیم اللہ خان صاحبؒ آہ......!

آج جو حالات  مدارس دینیہ وفاق المدارس اور حکومت کے درمیان چل رھے ھیں ان حالات میں مجھے ایک مردِ قلندر کی یاد آرہی ہے
 مولاناسلیم اللہ خان صاحبؒ آہ......!

سناتھا کہ اولیاء اللہ کے جانے سے جوخلا پیداھوتاھے وہ پھرکبھی پُر نھیں ھوتا ، یقینًا آج وہ ھوتے تو اتنا کنفیوژن نہ ھوتا اتنی دیرنہ ھوتی اتنے اجلاس نہ ھوتے اتنے دباٶ کا راج نہ ھوتا حضرت رحمہ اللہ قرآن وحدیث کی محبت میں مست انسان تھے پرویزمشرف جیسے مغرور آدمی  مدارس اور مذھب سے بے زار اسلام دشمن اور ظالم انسان کے آگے پرانے کپڑوں میں پھنچے تھے بات چیت کے دوران جب مشرف نے دباٶ ڈالنے کوشش کی تو اٹھ کھڑے ھوئے اور صاف کہا کہ جرنل صاحب آپ اپنی ڈیوٹی نبھائیں ھمیں اپنی ڈیوٹی نبھانا آتی ھے ھم اپنی ڈیوٹی نبھانا جانتے ہیں اور نبھاکردکھائیں گے

اس للکار میں حسین احمد مدنی کی جھلک صاف دکھائی دی
پرویز مشرف کا غرور ٹوٹ گیا اور اس بوڑھے درویش کارُعب اس پرچھا گیااور  منتیں کرنےلگ گیا

وہ مرد درویش آج بھت یاد آرھاھے
کیوں کہ آج ایک بار پھر ضرورت تھی دوٹوک مؤقف دینے کی خاص کر جب ھرطبقہ میدان میں فعال ھے شیعہ رافضیوں نے کھل کر جلوس نکالے تاجروں نے تجارت کھولنے کا دوٹوک اعلان کر دیا اور کاروباری سرگرمیاں شروع کردی
اسکول کالج اور دیگر  تعلیمی ادارے جون سے تعلیمی سرگرمیوں کا اعلان کرچکے ھیں الغرض تمام سرگرمیاں میدان میں بے خوف خطر موجودھیں اگر تذبذب اور پریشانی کاشکارھیں تو وہ دینی مدارس ھیں

کیوں کہ وفاق المدارس کو
جو فیصلے رمضان المبارک کے آخری ایام  میں کردینے چاھیئے تھے وہ اب تک نہ کرسکے
 ھزاروں مدارس کے لاکھوں طلباء وطالبات کس کرب واضطراب سے گزر رھے ھیں سب کو معلوم ھے...!

اگر کچھ کھتا ھوں تومزا الفت کا جاتاھے
اگر خاموش رھتاھوں توکلیجہ منہ کوآتاھے

اور اکابرین دفاعی پوزیشن میں ھیں حکومت کو دیکھ رھے ھیں 
وفاق المدارس والوں سے انتھائ ادب و احترام کے ساتھ درد دل سے التجاء ھے کہ یہ لاکھوں طلباء اور طالبات ہزاروں استاذہ کرام  آپ کوھی اپنا اکابر مانتے ھیں اور وہ آپ کی طرف دیکھ رھے ھیں انتھائی ادب و احترام کے ساتھ التجاء ھے کہ یہ کمزور پالیسی اور لولی لنگڑی حکمت عملی چھوڑکر ٹھوس اقدامات کرنے ھونگے دباٶ مسترد کرناھوگا اب آگے بڑھنا ھوگا بھترین مظبوط اور دو ٹوک فیصلے کر کے جلد از جلد ان فیصلوں کے اعلانات کرنے ھوں گے کیونکہ اگر مزید دیر ھوگئ تو خدانہ خواستہ مستقبل میں پھر کبھی ایسے حالات آۓ تو اتحاد واتفاق برقرار نھیں رہ سکے گا

مدراس و مراکز کے در و دیوار قرآن وحدیث کی آوازیں سننے کو ترس رھے ھیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

لڑکوں کے نام اور مطلب

لڑکوں  کے نام اور مطلب آدم Adam گندمی آصف Asif ایک درخت کا نام آفاق Afaq آسمانی کنارے آفتاب Aftab سورج ابان Aban واضح، ظاہر ابتسام Ibtisam م...