جمعہ، 5 جون، 2020

👈 ‎*" روزانہ ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے والے ایک اللہ والے کا قصہ "*

👈 *" روزانہ ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے والے ایک اللہ والے کا قصہ "*


پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے سکھر میں ایک بزرگ محمد فاروق سکھروی رہتے تھے
ایک مرتبہ ایسے شدید بیمار ہوئے کہ گھر والوں خصوصا بیٹوں کو گمان ہوا کہ ابا جان اب سفر اخرت پر جانے والے ہیں مشورہ ہوا کہ کفن دفن کا پہلے ہی انتظام کرلیا جائے تاکہ بعد میں پریشانی نہ اٹھانی پڑے بڑے صاحب بیٹوں کے ارادوں کو بھانپ گئے ان کو آواز دے کر بلایا اور بیٹوں سے پوچھا کہ کہاں جارہے ہو بیٹوں نے صاف صاف بتا دیا تب بزرگوں نے فرمایا کہ میرے پیارے بیٹو
تمھیں ان تیاریوں کا خیال آیا یہ اچھی بات ہےلیکن مجھے اللہ کی ذات سے امید ہےکہ میں ابھی (اس بیماری)سے نہیں مرتا(ان شاءاللہ)صحت یاب ہوجاو گا پھر کبھی آئندہ ایسے کھٹکے کا وقت آیا تو تمھیں خود پیشگی کفن دفن کا اشارہ دیں دونگا
 پھر اس کے بعد وہ بزرگ دو اڑھائی سال کے بعد پھر بیمار پڑے تو بچوں کو بلا کر سفر آخرت کی خبر دی پھر کہنے لگےکہ الحمدللہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کہ خوشخبری والے ارشاد پر (کہ روزانہ ہزار مرتبہ درود شریف والے عمل پر)عمل پیرا تھا
لیکن پہلی بیماری تک جنت میں اپنے ٹھکانہ نہ دیکھ سکا تھااس لیے مجھے موت کے نہ آنے پر بھی یقین تھا اور اس کے بعد سے اب کی موجودہ طبیعت کی ناسازی کے درمیان میں نے الحمدللہ ساقی کوثر شافع محشر حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و سلم)کے ارشاد کے مطابق جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لیا ہے
پھر وہ اللہ والے تیسرے دن ہی ایمان و دولت کی دولت عظیمہ کے ساتھ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
کتنی بڑی سعادت کی بات ہے کہ روزانہ ہزار مرتبہ درود پاک جس میں اتنا وقت بھی نہیں لگتا پڑھنے والے کو اللہ اس دنیا میں ہی جنت میں اپنا ٹھکانہ دکھا دیتے ہیں
ایک مرتبہ اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ السلام کو وحی بھیجی کہ اگر تم چاہتے ہو کہ میں تم سے اس سے بھی ذیادہ قریب ہوجاوں کہ جتنا کلام زبان سے اور روح بدن کے قریب ہے تو پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ و سلم) پر کثرت سے درود شریف پڑھا کرو
ویسے بھی درود شریف کی فضیلت کے لیے یہی کافی ہے کی اللہ اور اس کے فرشتے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) پر درود و سلام بھیجتے ہیں اور اللہ کا مومنوں کو بھی حکم ہے کہ تم بھی ان پر درود و سلام پڑھا کرو
 ایک اور حدیث شریف کا  مفہوم ہے کہ جس نے زندگی میں مجھ پر کثرت سے درود شریف پڑھا اس کی موت کے وقت اللہ پوری مخلوق سے فرمائے گا کہ اس کے لیے مغفرت کی دعا کرو
میں نے اپنے بزرگوں سے یہاں تک بھی سنا ہے کہ درود پاک اگر ریاکاری میں پڑھا جائے پھر بھی  اللہ قبول کر لیتے ہیں
درود شریف گناہوں کو  اتنا مٹاتا ہے کہ تختی کی روشنائی کو اتنا پانی بھی نہیں مٹاتا

تمام ساتھیوں سے گزارش ہے  آج سے یہ تہیہ کرلیں کہ ان شاءاللہ آج سے ہم روزانہ ہزار مرتبہ درود شریف کےلیے وقت نکالیں گے اور لازما اس کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے وقت نے تو گزر جانا ہے اگر نیک کام میں صرف کر دیں گے تو اس سے دنیا و آخرت بن جائے گی
اللہ ہمیں نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے
 آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

لڑکوں کے نام اور مطلب

لڑکوں  کے نام اور مطلب آدم Adam گندمی آصف Asif ایک درخت کا نام آفاق Afaq آسمانی کنارے آفتاب Aftab سورج ابان Aban واضح، ظاہر ابتسام Ibtisam م...