منگل، 9 جون، 2020

ژوب کی ڈائری

*ژوب کی ڈائری*
  __________________________________

*خاموشی ہی اصل محبت ہے* 

    
  کہتے ہیں کہ گفتگو محبت کی روح ہے۔ لفظ اور باتیں اظہار محبت کے لیے ضروری ہے۔ اسی طرح محبت کے بغیر انسان سگریٹ کا خالی ڈبہ یا خوشبو کا خالی بوتل بن جاتا ہے۔ دنیا کی تمام عورتوں کا خیال ہے۔ جس دن مرد ان کی موجودگی میں موبائیل فون، ٹی وی اسکرین، اخبارات یا کھڑکی کے اس پار سڑک میں دلچسپی لینے لگے اس دن سے اس کی محبت کی ڈبی خالی ہو جاتی ہے۔ اسی طرح مردوں کا خیال ہے کہ عورت کو ان سے دلکش گفتگو کرنے کے بجائے ٹفن، تار پر لٹکے کپڑے، کمبل کی صفائی،آٹے کی صندوق کی فکر لاحق ہوگیا  اور ان سے ماں جیسا رویہ رکھے۔ اسی دن سے عورت کی محبت کی بوتل خالی ہو جاتی ہے۔
   اصل میں ایسا بالکل نہیں محبت کا گفتگو سے کوئی تعلق نہیں۔ محبت لفظوں اور فقروں کے قید سے آزاد ہے۔ محبت ہمیشہ صبر و سکون چاہئتا ہے۔ وہ محبت ہی کیا جس کو الفاظ یا زبان کی ضرورت ہو۔ خاموشی گفتگو کا حسن ہے۔
   یہی وجہ ہے انسان جب تک اللہ کے دربار میں لفظوں اور فقروں کے کشکول لے کر جاتا رہتا ہے اس وقت تک اس کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں لیکن جس دن اس کی دعائیں اس کی التجائیں گونگی ہوجاتی ہیں۔ وہ حسرت سے آسمان کی طرف دیکھتا ہے اور زمین کی طرف سر جھکا دیتا ہے اس دن اللہ تعالی اس کی ساری التجائیں سن لیتا ہے۔ شائد یہی وجہ ہے دنیا کی تمام مقدس عبادت گاہوں میں خاموشی ہوتی ہے۔ کیونکہ محبت، عقیدت اور عبادت کی دنیا میں لفظ بےکار ہوتے ہیں۔
   نوٹ:-
   میرے گزشتہ تحریر  "ملک کو شاہد آفریدی سے بچائیں" میں بعض احباب کو میرے چند فقروں پر اعتراض ہے۔ میں ان تمام احباب سے معذرت خواہ ہوں۔

         *آخوند زادہ*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

لڑکوں کے نام اور مطلب

لڑکوں  کے نام اور مطلب آدم Adam گندمی آصف Asif ایک درخت کا نام آفاق Afaq آسمانی کنارے آفتاب Aftab سورج ابان Aban واضح، ظاہر ابتسام Ibtisam م...